7 سینئر سول ججوں کے تبادلے

7 سینئر سول ججوں کے تبادلے

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے 7 سینئر سول ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر سول جج حسن عباس کاظمی کو لاہور سے جوڈیشل برانچ لاہور، مظہر حسین رامے کو لاہور سے حافظ آباد، سینئر سول جج دلدار شاہ کو حافظ آباد سے لاہور، انتخاب عالم کو ملتان سے بہاولپور بطور انتظامی جج، عمر فاروق اعوان کو بہاولپور سے ملتانَ ، سینئر سول جج طارق بشیر کو منڈی بہاؤالدین سے سیالکوٹ بطور گارڈین جج،اور خالد یعقوب وڑائچ کو سیالکوٹ سے منڈی بہاؤالدین بطور گارڈین جج تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -