مڈل سکول بھلہ بانیوال شیخوپورہ کے طلباء کی ناروا رویے پرٹیچر کے خلاف شکایت درج کروا دی

مڈل سکول بھلہ بانیوال شیخوپورہ کے طلباء کی ناروا رویے پرٹیچر کے خلاف شکایت ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ مڈل سکول بھلہ بانیوال شیخوپورہ کے طلباء و طالبات نے ناروا رویے اور بے جا جرمانوں کی وصولی پر سکول ہذا کے ٹیچر عبدالوحید کے خلاف چیف منسٹر شکایات سیل میں شکایت درج کروا دی ۔ڈائریکٹر شکایات سیل پنجاب میجر (ر) آفتاب نے چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن شیخوپورہ کو 15یوم میں واقعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ ارسال کرنے کے احکامات دے دئیے ۔دوسری طرف سکول ٹیچر عبدالوحید نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ طلباء کو اپنے بچوں کی طرح سمجھا ہے اور کبھی کسی سے ناروا سلوک نہیں کیا ۔سکول ٹیچر نے کہا کہ ان پر بے جا جرمانوں کی وصولی کا الزام بھی غلط اور بے بنیاد ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -