10 سالہ بچی دماغ کے آپریشن کے دوران کینڈی کرش کھیلتی رہی

10 سالہ بچی دماغ کے آپریشن کے دوران کینڈی کرش کھیلتی رہی
10 سالہ بچی دماغ کے آپریشن کے دوران کینڈی کرش کھیلتی رہی

  

چنئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں 10 سالہ بچی کے دماغ میں ٹیومر ہٹانے کے لیے آپریشن کیا گیا لیکن اس دوران وہ نہ صرف ہوش میں رہی بلکہ کینڈی کرش گیم کھیلنے میں مصروف رہی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی میں پانچویں کلاس کی طالبہ 10 سالہ نندی کو دماغی حالت درست نہ ہونے کے سبب اسپتال لایا گیاڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ٹیومر کو ہٹانے کے لیے ایک روایتی طریقہ ’کرینیوٹومی‘ ہے جس میں مریض کو بے ہوشی کی حالت میں ڈاکٹرز مخصوص اوزار کے ذریعے ہڈی کے ایک ٹکڑے کو کھوپڑی سے علیحدہ کرتے ہیں، لیکن ہم یہ طریقہ نہیں اختیار کرنا چاہتے تھے کیوں کہ یہ ٹیومر بچی کے دماغ کے بہت نازک حصے میں موجود تھا جس نے جسم کے آدھے حصے کو اپنے کنٹرول میں لے رکھا تھا جس کی وجہ سے بچی کو اکثر دورے پڑتے تھے اور اگر ہم غلطی سے کسی اور نس کو چھو لیتے تو اس سے بچی کو مفلوج بھی ہو سکتی تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -