آسٹریلیا میں کینگرو کی آبادی زیادہ ہونے کے بعد انھیں کھانے کا مشورہ

آسٹریلیا میں کینگرو کی آبادی زیادہ ہونے کے بعد انھیں کھانے کا مشورہ
آسٹریلیا میں کینگرو کی آبادی زیادہ ہونے کے بعد انھیں کھانے کا مشورہ

  

کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا میں زمینداروں اور ماحولیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جنگلی کینگروؤں کی تعداد بہت زیادہ ہوگئی ہے اور انھوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ کینگرو کے گوشت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق آسٹریلیا میں چار کروڑ 50 لاکھ کینگرو ہیں جو ملک کی انسانی آبادی کا تقریباً دوگنا ہے۔خیال رہے کہ سنہ 2010 تک ملک میں کینگروؤں کی تعداد تقریباً دوکروڑ 70 لاکھ تھی۔آبادی میں اس اضافے کی وجہ ملک میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے چارے کو قرار دیا جا رہا ہے۔لیکن اس بات کا خدشہ ہے کہ اگر خشک سالی ہوتی ہے تو لاکھوں کینگرو بھوک سے مر جائیں گے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینگروؤں کو تجارتی بنیادوں پر مارنے کے لیے اگرچہ اجازت نامے آسانی سے دستیاب ہیں لیکن لوگ اس میں دلچسپی نہیں لیتے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -