الیکشن ٹربیونل ججوں کی تنخواہ ، مراعات سیشن ججوں کے برابر کرنے کا حکم

الیکشن ٹربیونل ججوں کی تنخواہ ، مراعات سیشن ججوں کے برابر کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کے ججوں کی تنخواہیں اور مراعات سیشن ججوں کے برابر کرنے کا حکم دے دیا ۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے یہ حکم الیکشن ٹربیونل کے ریٹائرڈ جج جاوید رشید محبوبی کی درخواست پر جاری کیاہے۔ چیف جسٹس کی جانب سے جاری فیصلے میں ٹربیونل کے ریٹائرڈ ججز کو تمام الاؤنسز کے بقایا جات بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حاضر سروس اور الیکشن ٹربیونل میں تعینات کئے جانے والے ریٹائرڈ سیشن جج کی تنخواہ میں فرق نہیں ہو سکتا، فیصلے کے مطابق یکساں کام پر یکساں تنخواہ اور مراعات کا اصول لاگو ہوگا۔الیکشن ٹربیونل کے ریٹائرڈ ججزنے الاؤنسز کی عدم ادائیگی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کررکھا تھا کہ ریٹائرڈ سیشن ججوں کو بطور الیکشن ٹربیونل تعینات کیا جاتا ہے۔کام کی نوعیت یکساں ہونے کے باوجود تنخواہ اور دیگر مراعات سیشن جج کے برابر نہیں دی جاتیں۔

تنخواہ،مراعات

مزید :

علاقائی -