شہر میں 12لاکھ 90ہزار کے ڈاکے ، متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری

شہر میں 12لاکھ 90ہزار کے ڈاکے ، متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پورٹرسے)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں و موٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں۔ تفصیلات کے مطابق اقبا ل ٹا ؤ ن کے علاقہ میں ڈاکواعجا ز کے گھرسے 3لاکھ70ہزار روپے کی نقد ی و مو بائل فون لیکر فرار ہو گئے۔مغل پو رہ کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے عمر ان اور اس کی فیملی سے3لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات وموبائل فون،مز نگ کے علا قہ میں محمو دسے 2لاکھ کی نقدی و موبائل فون،فیصل ٹا ؤ ن کے علا قہ میں اشتیا ق سے2لاکھ20ہزار و موبائل فون،سند ر کے علا قہ میں فیر وز کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 1 لاکھ کی نقدی وموبائل فون،شا د با غ میں منظو ر سے 1لاکھ کی نقدی و موبائل فون چھین لیا، علاوہ ازیں با ٹا پو ر، اسلام پورہ سے کاریں جبکہ لا ڑ ی اڈہ ،پر انی انا ر کلی،ہنجر وال،ہڈ یا رہ سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -