6ڈی ایس پیز کے تبادلے

6ڈی ایس پیز کے تبادلے

  

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈعارف نواز خان نے06 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سی ٹی ڈی فیصل آباد حاکم علی خان کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز لودھراں ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز لودھراں فرخ جاوید کو ایس ڈی پی او یزمان بہاولپور ، ایس ڈی پی اویزمان بہاولپورعبدالرحیم کو ایس ڈی پی او ممتاز آباد ملتان ، ایس ڈی پی او ممتاز آباد ملتان ذوالفقار علی کو ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول لاہور کی خالی آسامی پر، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ننکانہ صاحب مسعود احمد کو ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر اورڈی ایس پی IV- ، ایس پی یو پنجاب لاہور شاہد محمود کوڈی ایس پی پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -