مرید کے: حادثات و واقعات میں 3افراد جان کی بازی ہار گئے

مرید کے: حادثات و واقعات میں 3افراد جان کی بازی ہار گئے

  

مریدکے ( نامہ نگار)مریدکے مختلف واقعات اور حادثات میں تین افراد جا ں بحق۔نارووال روڈ پر نالہ ڈیک سے نامعلون نوجوان کی لاش ملی ہے۔دو نامعلوم افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مردہ خانے میں پڑی ہیں۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مریدکے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مردہ خانے میں 24گھنٹے سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں پڑیں ہیں۔ذرائع کے مطابق تقریبا دو چار روز قبل جی ٹی روڈ پر ریسکیو1122 کے دفتر کے قریب ایک نامعلوم شخص گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں میو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور جاں بحق ہو گیا۔ دوسرے واقعہ میں بھی آبادی ریان پورہ کے نزد یک ر ات گئے سڑک کراس کرتے ہوئے دوافراد ایک کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئے ۔جنہیں ہسپتال پہنچایا جا رہا تھا کہ ایک تیرہ سالہ فیضان نامی لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے نامعلوم زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن وہ بھی جاں بحق ہو گیا۔دریں اثنا تھانہ صدر پولیس کو علاقہ مریدکے نارووال روڈ پر ٹپیالہ دوست محمد کے قریب نالہ ڈیک سے ایک نوجوان کی ناقابل شناخت لاش ملی ہے جسے کسی نے مبینہ طور پرگلا دبا کر لاش نالہ ڈیک میں پھینک دی ہے یا وہ ڈیڈ باڈی نالہ ڈیک میں کسی پچھلے علاقہ سے بہتی ہوئی یہاں پہنچی ہے ۔

تاہم پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی ہے۔پولیس ان کے لواحقین کی تلاش اور تحقیقات میں مصروف عمل ہے۔

مزید :

علاقائی -