نارنگ منڈی: بیٹی کی رخصتی پرباپ اچانک دم توڑگیا

نارنگ منڈی: بیٹی کی رخصتی پرباپ اچانک دم توڑگیا

  

نارنگ منڈی (نامہ نگار) بیٹی کی رخصتی پرباپ اچانک دم توڑگیا شادی والاگھرانہ ماتم کدہ میں بدل گیا چندلمحے قبل جہاں شہنائیاں گونج رہی تھیں وہاں سسکیوں اورآہوں نے سب کو رلادیا بیٹی کی رخصتی پرآئے ہوئے باراتیوں نے باپ کے جناز ہ کو بھی کندھادیا بتایاجاتاہے کہ اندرون شہر محلہ پیربخاری میں 82سالہ محنت کش بزرگ بشیر احمدانصاری کی بیٹی کی شادی کی رخصتی کے فوری بعد باپ اچانک دم توڑگیا متوفی کی کوئی نرینہ اولادنہ تھی وہ چار بیٹیوں کا باپ تھا اورگھرکا واحد کفیل تھا وہ بڑھاپے میں بھی سائیکل پر پھل وغیرہ فروخت کرکے گھرکے اخراجات چلاتاتھا انتہائی غربت اور تنگدستی کے باوجود بشیراحمدانصاری نے کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے اور محنت مشقت کرکے اپنی بیٹیوں کی شادیاں کیں۔

مزید :

علاقائی -