تونائی بحران معیشت کو بری طرح متاثر کیا ، سی پیک منصوبوں سے 17ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی : سرتاج عزیز

تونائی بحران معیشت کو بری طرح متاثر کیا ، سی پیک منصوبوں سے 17ہزار میگاواٹ ...

  

اسلام آباد(آن لائن)ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان ایک دہائی سے توانائی بحران کا شکار ہے،توانائی بحران نے معیشت کو نقصان اور عوام کی زندگی کو بڑی طرح طرح متاثر کیا ،سی پیک سے 17 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی،دوسرے ذرائع سے تین ہزار میگا واٹ کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔تقریب سے خطاب سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان ایک دہائی سے توانائی بحران کا شکار ہے،توانائی بحران نے معیشت کو نقصان اور عوام کی زندگی کو بڑی طرح طرح متاثر کیا ،گزشتہ تین سال میں بجلی کے شعبے میں خاطر خواہ کام ہوا،سی پیک سے 17 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی،دوسرے ذرائع سے تین ہزار میگا واٹ کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، اضافی بیس ہزار میگا واٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔2018 تک 9 ہزار میگاواٹ سی پیک سے حاصل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چینی کمپنیوں کے ساتھ توانائی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، ماضی میں تھرمل ذرائع سے مہنگی بجلی کے منصوبے لگائے گئے، درآمدی مہنگے ذرائع کے بجائے ایل این جی مکس اور ہائیڈرل سے سستی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ داسو اور بھاشا ڈیم پر کام شروع کردیا گیا ہے،دونوں منصوبوں سے 9ہزار میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔پیداوار میں اضافے کے ساتھ بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -