فاؤنڈر گروپ کی لیڈ ر شپ تمام تاجر برادری کو ساتھ لے کر چل رہی ہے:تاجررہنما

فاؤنڈر گروپ کی لیڈ ر شپ تمام تاجر برادری کو ساتھ لے کر چل رہی ہے:تاجررہنما

  

لاہور(کامرس رپورٹر)تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ فاؤنڈر گروپ کی لیڈ ر شپ تمام تاجر برادری کو ساتھ لے کر چل رہی ہے اور لاہور چیمبرز الیکشن 2017-18 میں بھی تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلی اور کسی تاجر کا حق نہیں رکھا ۔ فاؤنڈر گروپ نے ہمیشہ میرٹ کی بنیاد پر تاجروں کے لیے مارکیٹ سے تجربہ کارامیدوارں کو ترجیحی دی ۔لاہور چیمبرز الیکشن میں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس میں اہل امیدواروں کو ترجیحی دی اور مشاورت سے تمام امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سلیکٹ کیا اور اس سلسلہ میں الیکشن سے قبل کمیٹی تشکیل دی جس کے ممبران نے باہمی مشاورت سے امیدواروں کا انتخاب کیا ۔ فاؤنڈر گروپ کے لیڈروں نے کبھی تاجروں کے حقوق کے لیے سمجھوتہ نہیں کیا۔ لاہور چیمبرز الیکشن میں اختلافات نہیں بلکہ جمہوریت میں ہر شخص کو اختلاف رائے کا حق ہے فاؤنڈ رگروپ میں گروپ بندی نہیں کچھ ساتھی ناراض جو جلد واپس آجائیں گے تاجر و صنعتکار برادری کی اکثریت فاؤنڈرگروپ کے ساتھ ہے ان کے کارپوریٹ کلاس کی طرح ، ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدوار بھی لاہور چیمبر الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرینگے۔

مزید :

کامرس -