3برسوں کے بعد اگست میں برآمدات 25.17فیصد بڑھ گئیں : سیکر ٹری تجارت

3برسوں کے بعد اگست میں برآمدات 25.17فیصد بڑھ گئیں : سیکر ٹری تجارت

  

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ کئی سالوں بعد پہلی مرتبہ اگست 2016 کی نسبت اگست 2017 تک برآمدات میں 25.17 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے تین سالوں کے بعد ماہانہ برآمدات 2ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کئی سال بعد پاکستان کی برآمدات 25.17 فیصد بڑھ گئی ہیں اور یہ اضافہ اگست2016 سے اگست 2017 تک کا ہے سیکرٹری تجارت کے مطابق پاور جنریشن اور مشینری کی درامدات خصوصی طور پر بیلنس آف پے منٹ کی حیثیت کیلئے ایک چیلنج ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سے صرف اسی صورت میں بچا جاسکتا ہے کہ ہم کم عرصے میں سرمایہ کاری میں پائے جانے والے خلا کو ختم کردیں بہر حال برآمدات میں اضافے نے کئی سال بعد ہمیں ریلیف کی امید دی ہے۔ جولائی اگست 2017 میں مجموعی طور پر 11.8 فیصد تھی جیسا کہ گزشتہ تین سالوں میں اس میں کمی کا رجحان رہا۔ یونس ڈھاگہ نے کہا کہ آئندہ ماہ میں بھی اس کے برقرار رہنے کی امید رکھتے ہیں۔

۔#/s#

مزید :

کامرس -