سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِ انتظام سالانہ عشائیہ کا اہتمام

سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِ انتظام سالانہ عشائیہ کا اہتمام

  

سرگودھا(اے پی پی )سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر قیصر اقبال ، عہدیداران و ممبران مجلسِ عاملہ کے زیرِ انتظام سالانہ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، اِس تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب زبیر طفیل صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تھے،اِس عشائیہ کا مقصد پچھلے دو سالوں میں سبکدوش ہونے والے ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کو شیلڈز سے نوازنا اور مختلف شعبوں جس میں سٹرس فروٹ ، سالٹ ، وڈن ہینڈی کرافٹس، پینٹ انڈسٹری، الیکٹریکل اسیسریز و سماجی خدمات کی تنظیموں اور برآمد کنندگان کو اُن کی بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازنا تھا، اِس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے صدر زبیر طفیل نے سرگودھا چیمبر کے فاؤنڈر ممبر جو کہ چیمبر کے قیام 1986 ؁ء سے وابستہ ہیں کو فیڈریشن کی شیلڈ سے نوازا۔

، اِس میں بابائے چیمبر خواجہ عابد رفیق، حکیم محمد یونس ، خواجہ ضیاء اقبال ، خان احسان خان اور مہر اسلم لک شامل تھے، مزید برآں سرگودھا چیمبر کی طرف سے بطورِ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹیز بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا، اِن میں مظہر احمد ملک ، شیخ احسان الہٰی ، خواجہ عابد رفیق، مختار مرزا، اور گلزار احمد شیخ شامل تھے

مزید :

کامرس -