ڈیلمر کا مرسڈیز کی تمام ماڈلز کے الیکٹرک/ ہائی برڈ ورژن متعارف کرانے کا اعلان
فرینکفرٹ (آن لائن)جرمنی کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ پرتعیش کاریں بنانے والی کمپنی ڈیلمر نے آئندہ پانچ سال کے دوران مرسڈیز کے تمام ماڈلز کے بجلی سے چلنے والے یا ہائی برڈ ورژن متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈائٹر زیشے نے گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران سرمایہ کاروں سے کہا کہ ان کا ادارہ 2022 تک مرسڈیز کاروں کی تمام اقسام کے بجلی سے چلنے والے یا دونوں ایندھن استعمال کرنے والے ماڈلز متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتا ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیلمر ابتدائی طور پر صرف بجلی سے چلنے والی کاریں ہی متعارف کراسکے گی۔۔#/s#