کوآپریٹو بینک نے فیصل آباد زون میں فصل خریف کیلئے 27کروڑ سے زائد کے قرضے جاری کر دیئے

کوآپریٹو بینک نے فیصل آباد زون میں فصل خریف کیلئے 27کروڑ سے زائد کے قرضے جاری ...

  

لاہور(پ ر )پنجاب پروانشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے فیصل آباد زون میں فصل خریف 2017ء کیلئے 1434 کوآپریٹو سوسائٹیز کے 6429 ممبران میں27کروڑساڑھے34لاکھ روپے کے قرضے جاری کر دیئے۔یہ بات صدروچیف ایگزیکٹیو آفیسر بینک محمد ایوب نے فیصل آباد زون کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بینک نے فصل ربیع 2016-17ء کی وصولی کی مد میں فیصل آباد زون میں 278.326 روپے کی وصولی کی ہے،اجلاس میں فیصل آباد زون میں آئندہ فصل کیلئے قرضہ جات کے اجراء اور غیرفعال قرضہ جات کی وصولی کا بھی جائزہ لیا گیا، واضح رہے کہ بینک نے فیصل آباد زون یکم جولائی 2016ء سے 7ستمبر 2017 ء تک 127.81 ملین روپے کی غیر فعال قرضہ جات کی مد میں وصولی کر چکا ہے،انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کو بروقت مکمل کریں

مزید :

کامرس -