یو بی جی کے امیدواروں نے بلامقابلہ کامیابی کا ریکارڈ قائم کیا: افتخار علی ملک

یو بی جی کے امیدواروں نے بلامقابلہ کامیابی کا ریکارڈ قائم کیا: افتخار علی ملک

  

لاہور(کامرس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخارعلی ملک نے کہا ہے کہ یو بی جی کے امیدواروں کی جانب سے مختلف چیمبرز کے سالانہ انتخابات میں بلامقابلہ کامیابی نے ملکی کاروباری تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ منگل کو گروپ کے اعلی سطحی اجلاس کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ تاریخی فتح کاروباری برادری کی جانب سے یونائیٹڈ بزنس گروپ کی متحرک قیادت اور ان کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاس ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ صورتحال پاکستان میں کاروباری برادری کی سب سے بڑی تنظیم فیڈریشن کے آئندہ سالانہ انتخاب میں بھرپور کامیابی کاپیش خیمہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یو بی جی کی اعلی قیادت قانون کی حکمرانی، جمہوریت کے فروغ اور استحکام اور آئین کی مکمل پابندی پر یقین رکھتی ہے ۔گروپ میں تمام فیصلے اتفاق رائے کے ساتھ کاروباری برادری کے مفاد میں کئے جاتے ہیں۔

نہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت بالخصوص وفاقی وزیر تجارت ملک پرویز اور وزیر مملکت حاجی محمد اکرم انصاری نے کاروبار ی برادری کو مسائل کے حل کے ذریعے دوستانہ ماحول فراہم کرنے کی یقن دہانی کروائی ہے۔ قبل ازیں اجلاس میں ایف پی پی سی آئی کے صدر زبیر طفیل ، سینئر نائب صدر عامر عطا باجوہ ، ذونل چیئرمین ایف پی سی سی آئی پنجاب منظور الحق، لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکا نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن انچیف ایم ایم منیر کی وفاقی اور صوبائی سطحوں پر کاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ کے لئے کی گئی کوششوں کو سراہا۔۔#/s#

مزید :

کامرس -