دودھ کی مقدار بڑھانے کیلئے چارہ جات کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا

دودھ کی مقدار بڑھانے کیلئے چارہ جات کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا

  

لاہور(کامرس رپورٹر ) ڈائریکٹرجنرل زراعت( ریسرچ) ڈاکٹر عابد محمود نے کہاہے کہ محکمہ زراعت نے جانوروں کے دودھ کی مقدار زیادہ کرنے اوراسے غذائیت سے بھر پور بنانے کیلئے چارہ جات کی فراہمی کے منصوبہ پر کام شروع کردیا ہے ،برسیم، لوسرن اور چری کے بیج بنا کر سیڈ کارپوریشن اور نجی سطح پر فراہم کئے گئے ہیں ، یہ منصوبہ تین سال پر مشتمل ہے،انہوں نے کہاکہ دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے چارہ جات بہت اہمیت کے حامل ہیں ، ہمارے تیار کردہ چارہ جات سے جانوروں کے دودھ کی مقدار میں اضافہ ہونے کے ساتھ ان کی غذائیت بھی بڑھ جائے گی ،جانور پال حضرات میں شعور اجاگر کرنے کی ضرور ت ہے کہ وہ بہترین چارہ جات استعمال کریں ، پنجاب زرعی صوبہ ہے یہاں ہر کسان نے جانور پال رکھے ہیں لیکن کسان ان جانوروں کے لیے معیاری چارہ جات فراہم نہیں کرتا جس سے اسے دودھ کی مطلوبہ مقدار حاصل نہیں ہوتی۔

مزید :

کامرس -