چاول کی برآمدات میں اضافہ کیلئے کسانوں میں شعور اجا گر کر رہے ہیں ، ڈائریکٹر رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ

چاول کی برآمدات میں اضافہ کیلئے کسانوں میں شعور اجا گر کر رہے ہیں ، ڈائریکٹر ...

  

لاہور (اے پی پی )ڈائریکٹر رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کالا شاہ کاکو ڈاکٹر محمد اختر نے کہا ہے کہ دھان کے کاشتکاروں میں بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، اس سیمینار کے نتائج ہر سطح پر محسوس کئے جارہے ہیں جبکہ مستقبل میں اس سیمینار کے مزید فوائد سامنے آئیں گے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دھان پاکستان کی اہم پیداوار ہے ،دنیا بھر میں پاکستان کا چاول مرغوب غذا کیلئے ایک پہچان رکھتا ہے اور ہم تھوڑی سی محنت کریں تو چاول کو عالمی معیار کے مطابق برآمدکرسکتے ہیں ،

اس سیمینار کا مقصد دھان کے کا شتکاروں میں شعور اجاگر کرنا اور آئندہ بھی اس طرح کے سیمینارکا انعقاد کیا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کسانوں کو تربیت فراہم کرنے کیلئے مختلف اقدامات کررہا ہے جس کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں ، ان اقدامات کی وجہ سے ہی ہماری زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے ، یہ بھی مشاہدہ میں آیا ہے کسانوں میں اب شعور اجاگر ہورہا ہے اور وہ جدید طریقوں کے بارے آگاہی حاصل کررہے ہیں ، محکمہ زراعت کی شعوری مہم سے کسان کو براہ راست فائدہ ہورہا ہے۔

مزید :

کامرس -