سی پیک کی تکمیل سے پاکستان خطے کا اہم ترین ملک بن جائے گا : ممنون حسین

سی پیک کی تکمیل سے پاکستان خطے کا اہم ترین ملک بن جائے گا : ممنون حسین

  

آستانہ(اے این این)صدرممنون حسین نے کہاہے کہ افغانستان کامسئلہ جنگ سے نہیں بات چیت سے حل ہوگااورپاکستان افغانستان میں امن واستحکام کیلئے افغان بھائیوں کی مددکرتارہے گا۔ آستانہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان کامستقبل تابناک ہے اورسی پیک کی تکمیل کے بعد پاکستان خطے کاسب سے اہم ملک بن جائے گا کیونکہ گزشتہ برسوں کے دوران قومی معیشت اطمینان بخش رفتارسے آگے بڑھی اورسی پیک منصوبے مکمل ہونے کے بعد معیشت میں مزیدبہتری آئے گی ۔ بجلی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت کے اقدامات کاذکرکرتے ہوئے صدرممنون حسین نے کہا کہ2018ء کی پہلی سہ ماہی میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی ۔صدرمملکت نے کہا کہ گزشتہ چند سال میں زرعی شعبے کی کارکردگی شانداررہی ہے ۔ انہوں نے سائنسدانوں پرزوردیاکہ وہ زرعی تحقیق پرتوجہ دیں ۔ صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان سے برین ڈرین کازمانہ ختم ہوچکااب پاکستانی ماہرین اوراہل علم وطن کی خدمت کیلئے پاکستان واپس آئیں گے۔صدرممنون حسین نے بتایاکہ وسط ایشیاکیلئے فضائی آمدورفت کی بحالی پرکام ہورہاہے ۔تقریب میں قازقستان میں مقیم پاکستانی ،کامسٹیک کے کوآرڈی نیٹر جنرل ،اوآئی سی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نعیم خان ،ڈائریکٹرجنرل سائنس اینڈٹیکنالوجی عرفان شوکت اورقازقستان کی یونیورسٹیوں میں پاکستانی اساتذہ سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔

ممنون حسین

مزید :

علاقائی -