بھارت میں گائے کی حفاظت کے نام پر حملے خطرناک ہیں،زید رعد الحسین

بھارت میں گائے کی حفاظت کے نام پر حملے خطرناک ہیں،زید رعد الحسین

  

جنیوا(آئی این پی )اقوام متحدہ کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین نے کہاہے کہ گائے کی حفاظت کے نام پر انتہا پسندوں کے حملے خطرناک ہیں،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تعاون نہیں کیا گیا۔ ٰغیر ملکی میڈیاکے مطابق پر یس کانفرنس سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کمشنر کابھارت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہنا تھاکہ بھارت میں انسانی حقوق کیلئے آوازاٹھانے پرہراساں کیاجاتا ہے۔انہوں نے بھارت میں تشدد کے معاملے پر کہاکہ گائے کی حفاظت کے نام پر انتہا پسندوں کے حملے خطرناک ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بھارت کی جانب سے تعاون نہیں کیا گیا۔

زید رعد الحسین

مزید :

علاقائی -