پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں : امریکی سفیر

پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں : امریکی سفیر

  

اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ پاکستان کی وسطی ایشیائی مارکیٹ میں ایک حیثیت ہے، پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی ہے اور امریکہ پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے، ہمیں عوامی رابطوں اور ہم آہنگی کے لئے مزید اقدامات کرنے ہونگے۔نجی بینک اور امریکی کمپنی کے مابین ٹیکنالوجی کی بہتری کے لئے معاہدے پر دستخط کیلئے شہر اقتدار میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے سب سے بڑے نجی اسلامی بینک کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں، اس معاہدے سے بڑی مارکیٹ تک رسائی میں آسانی ہو گی۔ بڑھتی ہوئی معشیت کے تقاضے بھی پورے ہونگے۔ ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بھرپور تعاون کر رہا ہے اور یہ خصوصی تعاون جاری رہے گا، پاکستان کی وسطی ایشیاء4 کی مارکیٹ میں ایک حیثیت ہے۔امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر بہت سے شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے پر خوشی ہے، امریکہ پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی ہے، عوامی رابطوں اور ہم آہنگی کے لئے مزید اقدامات کرنے ہونگے۔

امریکی سفیر

مزید :

علاقائی -