کراچی : ٹرک سوزو کی تصادم ، خواتین اور بچوں سمیت 6افراد جاں بحق ، 7زخمی

کراچی : ٹرک سوزو کی تصادم ، خواتین اور بچوں سمیت 6افراد جاں بحق ، 7زخمی

  

کراچی(آن لائن)کراچی میں ٹرک نے سوزوکی کو روند ڈالا ، جس کے نتیجے میں 6افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ سات شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ،واقعہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ملیر لنک روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرک نے سوزوکی کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 6افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے کے نتیجے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ۔ واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ڈاکٹرز کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا تاہم ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔

کراچی ؍ حادثہ

مزید :

علاقائی -