آسٹریلیانے انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کو 103 رنز سے ہرا دیا

آسٹریلیانے انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کو 103 رنز سے ہرا دیا

  

چنائی(نیٹ نیوز) آسٹریلیا نے انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کو ٹور ون ڈے میچ میں 103 رنز سے شکست دے کر دورے کا جاندار انداز سے آغاز کیا ہے، انڈین پریذیڈنٹ الیون کی ٹیم 347 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سٹونس، ہیڈ، وارنر اور سمتھ نے شاندار نصف سنچریاں بنا کر بھارت پر دھاک بٹھا دی۔ گزشتہ روز چنائی میں کھیلے گئے ٹور ون ڈے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے، سٹونس 76، ٹریوس ہیڈ 65، ڈیوڈ وارنر 64 اور کپتان سٹیون سمتھ 55 رنز بنا کر نمایاں رہے، پٹیل اور سندر نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 244 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، شریواتس گوسوامی 43، اگروال 42 اور پٹیل 41 اور کیرن وار 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، آشٹن ایگر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -