فہیم اشرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہوم گراؤنڈ پر ڈیبیو کرنے والے پانچویں قومی کرکٹر

فہیم اشرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہوم گراؤنڈ پر ڈیبیو کرنے والے پانچویں قومی ...

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) فہیم اشرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہوم گراونڈ پر ڈیبیو کرنے والے پانچویں قومی کرکٹر بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ کا آغاز ہوگیا ہے۔ افتتاحی میچ میں پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اپنے ڈیبیو پر فہیم اشرف کو ایک دلچسپ اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔ فہیم اشرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہوم گراونڈ پر ڈیبیو کرنے والے پانچویں قومی کرکٹر بن گئے ہیں۔ موجودہ ٹیم کے کھلاڑیوں میں یہ اعزاز اس سے قبل وہاب ریاض اور عماد وسیم حاصل کر چکے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -