سوچی سے نوبل انعام کی واپسی: دائر پیٹیشن پر4لاکھ سے زائد دستخط ہوگئے

سوچی سے نوبل انعام کی واپسی: دائر پیٹیشن پر4لاکھ سے زائد دستخط ہوگئے

  

ینگون(صباح نیوز)آنگ سانگ سوچی کیخلاف نوبل انعام واپس لینے کی پیٹیشن پر چار لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کردیئے۔ میانمار کی سربراہ آنگ سانگ سوچی کویہ نوبل پیس پرائیز 1991میں برما میں صاف، شفاف اور آزاد الیکشن منعقد کرانے کے اعزاز میں دیا گیا تھا تاہم اب برما میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم ، نسل کشی اورناروا سلوک پر ردعمل کے طور پر یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ انہیں اس نوبل پیس پرائیز سے محروم کیا جائے۔یہ پیٹیشن ایک چینج ڈاٹ او آر جی نامی ویب سائٹ پر دائر کی گئی ہے۔

سوچی مخالف پیٹیشن

مزید :

صفحہ آخر -