افغانستان اور کشمیر کے مسائل حل کیے بغیر امن ممکن نہیں ٗنفیس زکریا

افغانستان اور کشمیر کے مسائل حل کیے بغیر امن ممکن نہیں ٗنفیس زکریا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ افغانستان اور کشمیر کے مسائل حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بد امنی کی صورتحال کے باعث خطے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا دورہ ایران دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور افغانستان اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سفارتی مہم کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں ہی افغانستان میں امن کے حامی ہیں ۔ انہوں نے کہا وزیر خارجہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے ترکی کا دورہ بھی کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -