بارشی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں سے نکل گیا: محکمہ موسمیات

بارشی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں سے نکل گیا: محکمہ موسمیات

  

لاہور (کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات کیمطابق بارش برسانیوالی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں سے نکل گیا جس کے باعث چند علاقوں کے علاوہ بیشتر علاقوں میںآئندہ 24گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ، کوہاٹ، بنوں، ڈی جی خان، سرگودھا ڈویژن، بالائی فاٹا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ آئندہ 48گھنٹوں میں کوہاٹ، بنوں ، ڈی آئی خان، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سرگودھا، ژوب، قلات ڈویژن اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ر ہاتاہم مالاکنڈ، ہزارہ، لاہور ڈویڑن،فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں سکھر ، رحیم یار خان میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسم

مزید :

صفحہ اول -