مریم اورنگزیب کو پرنٹ میڈیا کی تشویش ختم کرنے پر خراج تحسین

مریم اورنگزیب کو پرنٹ میڈیا کی تشویش ختم کرنے پر خراج تحسین

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی (اے پی این ایس) نے تجویز کردہ ڈراونی ریگولیٹری قانون آئی پی (پی پی ایم آ ر اے ) کے معاملے میں محترمہ مریم اورنگزیب کی اطلاعات اور فوری کارروائی کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ایک مشترکہ بیان میں اے پی این ایس کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل عمر مجیب شامی نے کہا ہے محترمہ مریم اورنگزیب کی سربراہی میں انفارمیشن وزارت نے پرنٹ میڈ یا کے خدشات کے بارے میں فوری طور پر نوٹس جاری کیا ہے۔ پی پی ایمرا آرڈیننس کی جانب سے حکومت کی رضامندی کے بغیر کسی بھی طرح کی تجویز کو آگے بڑھانے کیلئے وزارت کے حکام کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔ آفس بیئررز نے انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے وزیر مملکت کے عہد کا خیرمقدم کیا کہ ان کی حکومت ملکی آئین میں مقرر کردہ آزادی اظہار کی حفاظت کرے گی اور کوئی بھی قانون یا پرنٹ میڈیا کے ریگولیٹری ڈھانچے پر اثر انداز نہیں ہوگا اور نہ ہی اسٹاک ہولڈرزکی مشاورت کے بغیر شروع کیا جائے گا۔اے پی این ایس کے آفس بیئررز نے امید ظاہر کی ہے کہ وزارت اطلاعات کے مثبت نقطہ نظر کیساتھ، وفاقی حکومت اور پرنٹ میڈیا کے درمیان ہم آہنگی اور تعلقات مزیدمضبوط ہونگے ۔

اے پی این ایس

مزید :

صفحہ اول -