سیکرٹری آبپاشی نے 101ایکسیئنز کی لسٹ ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوا دی

سیکرٹری آبپاشی نے 101ایکسیئنز کی لسٹ ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(عدیل شجاع)سیکرٹری آبپاشی پنجاب کی جانب سے101 ایکسیئن حضرات کی لسٹDG اینٹی کرپشن پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے،مراسلہ کے مطابق متعلقہ افسران کے خلاف کسی بھی قسم کی انکوائری بابت انکوائری،الزامات اور سزا تمام تفاصیل طلب کر لی گئیں ہیں،101 سینئر SDO'S حالیہ دنوں میں XEN'S کی سیٹوں پر کام کر رہے ہیں جبکہ ان کی مستقل ایکسیئن تعیناتی کے لیے محکمانہ اور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق مذکورہ101 افسران میں سے پچاس فیصد کے خلاف محکمانہ اوراینٹی کرپشن پنجاب میں انکوائریاں زیر التواء ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری آبپاشی پنجاب کی جانب سے مختلف ڈویژنز میں کام کرنے والے 101 سینئر ایس ڈی اوز جو حالیہ دنوں محکمہ میں بطور ایکسیئن اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں کی مستقل ایکسیئنز کے عہدوں پر تعیناتی پر ترقی دینے کے سلسلہ میں سیکشن آفیسر کانفیڈینشل اریگیشن سیمت ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو ان 101 افسران کی لسٹ بھیج دی گئی ہے۔اس مراسلہ کے مطابق سیکرٹری اریگیشن کی جانب سے متعلقہ محکمہ کو ان افسران کی بابت کسی بھی قسم کی کوئی انکوائری اور اس انکوائری میں لگنے والے الزامات اور اگر کسی افسر کو اس انکوائری کے ضمن میں کوئی سزا دی گئی ہے تو اس کی بھی تفاصیل طلب کی گئی ہیں۔تاکہ ان 101 افسران میں سے کوئی بھی محکمانہ یا اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کسی انکوائری میں ملوث ہے تو اس کی ترقی کو اس وقت تک زیر التواء رکھا جائے کہ جب تک اس انکوائری کا کوئی نتیجہ نہ نکل آئے۔جبکہ اس ضمن میں 22.08.17 کو تمام ڈویژنز میں سرکلر بھیج دیا گیا ہے کہ اگر کسی افسر کے خلاف کوئی محکمانہ انکوائری چل رہی ہے تو اس کی رپورٹ متعلقہ حکام کو پہنچائی جائے۔جہاں محکمہ آبپاشی کا یہ مراسلہ انتظامی امور کی انجام دہی کا بہترین ثبوت ہے وہیں ذرائع کے مطابق ان101 افسران میں سے پچاس فیصد افسران کے خلاف محکمانہ انکوائریاں اور اینٹی کرپشن میں کیسسز ہونے کے باوجود محکمانہ آشیر باد سے یہ لوگ ایکسیئنز کی سیٹوں پر عرصہ دراز سے بیٹھے ہیں اور ان کے زیر اثر کروڑوں،اربوں کے فنڈز کا بھی غلط استعمال ہونے کا اندیشہ ہے۔
ایکیئنز لسٹ

مزید :

صفحہ آخر -