لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام‘ خود کش حملہ آور گرفتار

لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام‘ خود کش حملہ آور گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے)لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کارروائی، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، سول سیکرٹریٹ کے قریب واقع عامر ہوٹل سے خود کش حملہ آور گرفتار، ہدف آزادی کپ تھا یا کوئی سیاسی جماعت؟ سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں۔تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاعات مل رہی تھیں کہ دہشت گرد تنظیمیں لاہور میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کر سول سیکرٹریٹ کے قریب واقع عامر ہوٹل کے پاس سے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے بارودی جیکٹ بھی برآمد کر لی گئی ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اپنے منصوبے میں کامیاب ہوجاتا تو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا سکتا تھا، دہشتگرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے اس بات کی تحقیقات جاری ہیں کہ دہشتگرد کا ٹارگٹ ورلڈ الیون تھا یا کسی سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کیا جانا تھا۔
دہشتگردی منصوبہ ناکام

مزید :

صفحہ اول -