آزادی کپ کے پہلے میچ کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے

آزادی کپ کے پہلے میچ کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے

  

لاہور(کرا ئم ر پو رٹر)آزادی کپ کے پہلے میچ کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے،پاک فوج ، رینجرز اور پولیس نے میچ شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل گراؤنڈ کے اندر اور باہر پوزیشنیں سنبھال لی جبکہ شائقین کو جامع تلاشی کے بعد اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔قذافی اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل مختلف مقامات پر گزر گاہیں بنائی گئی جہاں تماشائیوں کو اسکیننگ گیٹ سے گزار کر گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کے 19 ایس پیز، 45 ڈی ایس پیز اور 6 ہزار اہلکار حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -