پہلے میچ میں گراونڈ تماشائیوں سے کھچاکھچ بھر گیا

پہلے میچ میں گراونڈ تماشائیوں سے کھچاکھچ بھر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں گراونڈ تماشائیوں سے کھچاکھچ بھر گیا ۔ 27 ہزار تماشائیوں کی گنجائش کے قذافی اسٹیڈیم میں تل دھرنے کو جگہ نہ رہی ۔ تماشائیوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو چھکے چوکے اور آوٹ کرنے پر دل کھول کر داد دی ۔اسٹیڈیم میں نوجوانوں کے علاوہ خواتین ، بچوں اور بزرگ شائقین کرکٹ کے علاوہ معذور کرکٹ لورز بھی موجود تھے ۔ ڈیف کرکٹ لورز بھی پاکستان کی ٹیم کو سپورٹ کرنے سٹیڈیم میں موجود تھے جبکہ انگلینڈ سمیت دیگر ممالک سے بھی بڑی تعداد میں پاکستانی سرفراز الیون کو سپورٹ کرنے کے لئے سٹیڈیم پہنچے ۔ کرکٹ شائقین قذافی سٹیڈیم کی رونقیں بحال ہونے پر بے حد خوش دکھائی دے رہے تھے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے ۔ شاہد آفریدی بھی میچ دیکھنے کے لئے سٹیڈیم میں موجود تھے ۔

مزید :

صفحہ آخر -