وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی میچ سٹیڈیم میں دیکھا

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی میچ سٹیڈیم میں دیکھا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین ہونے والا پہلا ٹی ٹونٹی میچ دیکھا ،انہوں نے میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔میڈیا سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ورلڈ الیون پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے آئی ہے اور امید ہے کہ دنیائے کرکٹ کی دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی ۔انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے سٹیڈیم آئی ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -