سرفراز احمد کی میچ کے کامیاب انعقادپر سکیورٹی فورسزاور بورڈ کومبارک باد

سرفراز احمد کی میچ کے کامیاب انعقادپر سکیورٹی فورسزاور بورڈ کومبارک باد

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدکا کہناتھا کہ میچ کے کامیاب انعقاد پر سیکورٹی فورسز،پاکستان کرکٹ بورڈاورعوام کاشکریہ ادا کرتے ہیں ،ٹیم میں شامل نئے لڑکے بہت محنت کررہے ہیں امیدہے کہ ملک سے باہر بھی جیت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میچ کی اہمیت کا اندازاہمیں شروع سے ہی تھا ،ایک وکٹ گرنے کے بعد بابر اعظم اور احمد شہزاد نے ٹیم کوبہترین آغاز فراہم کیا،جبکہ شعیب ملک اور باؤلر نے اچھا پرفارم کیا۔تقریب تقسیم انعامات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں نئے چہر ے آرہے ہیں جو پاکستان کے لئے نیک شگون ہے امیدہے یہ لڑکے پاکستان سے باہر جا کر بھی اچھا کھیل پیش کریں گے۔کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہم فٹنس کی اوپر بھر پور توجہ دے رہے ہیں،کچھ خامیاں ہیں ان کو دور کیا جائے گا۔دوسری جانب ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے آج بہت اچھے کھیل کا مظاہر ہ کیا ہے ، پاکستان کی با?لنگ میں بہت ورائٹی ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری کوشش کے باوجود انہوں نے ہمیں ٹارگٹ حاصل نہیں کرنے دیا۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ مطلوبہ ہدف جلدی حاصل کر لیں لیکن پاکستانی ٹیم کے بہترین باولنگ اٹیک نے ہمیں ہدف حاصل نہیں کرنے دیا، کل کا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے میچ میں شائقین کی تعداد بہت زیادہ تھی اور ہمیں بھرپور سپورٹ بھی ملی اور امید ہے کہ اگلے میچز میں سٹیڈیم بھرا ہوا ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -