قومی کھلاڑی پہلے میچ کے انعامات لے اڑے

قومی کھلاڑی پہلے میچ کے انعامات لے اڑے

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی ٹیم ورلڈ الیون کو 20رنز سے شکست دیدی ہے ،86رنز کی انتہائی شاندار اننگز کھیلنے پر بابراعظم کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔تفصیلات کے مطابق میچ کے اختتام پر اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا ،سب سے زیادہ انعامات بابراعظم کے حصے میں آئے انہیں موٹرسائیکل اور ایک ہزار ڈالر انعام دیا گیا جبکہ مین آف دی میچ کی ٹرافی بھی نوجوان کھلاڑی کو دی گئی۔ان کے علاوہ ہاشم آملہ کو 500ڈالر ، شاداب خان کو انرجیٹک پلیئر آف دی میچ کے طور پر 500ڈالر ،رومان رئیس کو بہترین باولر کے طور پر 500ڈالر جبکہ شعیب ملک کوایک ہزار ڈالر انعام دیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -