زمینوں کو واگزار کرانے سے خوشحالی آئیگی

زمینوں کو واگزار کرانے سے خوشحالی آئیگی
 زمینوں کو واگزار کرانے سے خوشحالی آئیگی

  

اسلام آباد(آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ راجواڑوں کے خاتمے کے بغیر جاگیرداروں اور وڈیروں کی سیاست کا خاتمہ ممکن نہیں ہے،تبدیلی کا نعرہ تب کامیاب ہوگا،جب زمینی اصلاحات کا بل قومی اسمبلی سے پاس ہو جائے گا،بڑے زمینداروں کے غیر اخلاقی اثر ورسوخ کے باعث ہاری،مزارعے اور عوام اپنے ووٹ کے غلط استعمال کیلئے مجبور ہوتے ہیں،پاکستان کی60 فیصد سے زائد زمینیں5 فیصد لوگوں کے پاس ہیں،ان زمینوں کو واگزار کرائے بغیر ملک کی خوشحالی ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج نجی اراکین کی کارروائی کا دن تھا اور آج 80فیصد ایجنڈا ایم کیو ایم پاکستان کا تھا،ایم کیو ایم پاکستان نے ثابت کیا کہ وہ عوام کے مسائل کو ایوان میں اجاگر کر رہی ہے،ماضی میں جاگیرداروں کو بے پناہ زمینیں دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ زمینوں کی تقسیم کیلئی سب سے پہلے ایوب خان نے اقدامات اٹھائے،جن پر عملدرآمد نہ ہوسکا

فاروق ستار

مزید :

صفحہ آخر -