مافیا کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے

مافیا کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے
مافیا کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے

  

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مافیا کے گارڈ فادر نواز شریف کی نااہلی میں پاکستان تحریک انصاف کی بڑی کاوشیں ہیں۔ این اے 120 میں نواز شریف کی خالی سیٹ پر پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد بڑی لیڈ سے کامیاب ہوں گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مافیا کے خلاف جنگ اور جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کو اپنا گڑھ سمجھتی ہے۔ این اے 120 کا ایکشن جیتنے کے بعد (ن) لیگ کی تمام امیدوں پر پانی پھر جائے گا۔ پنجاب کی بقاء کے لئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو ہٹانا ہوگا۔

جہانگیر ترین

مزید :

صفحہ آخر -