توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی

توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی
 توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی

  

اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی توہین عدالت کیس سماعت کے لئے مقرر، مقدمے کی سماعت کے لئے تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج بدھ کو توہین عدالت کیس کی سماعت کریگا۔ تین رکنی بنچ میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کے عدلیہ مخالف بیان پر از خود نوٹس لیا تھا۔ گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی پر فرد جرم عائد کر دی تھی۔ فرد جرم کے حوالے سے نہال ہاشمی کے وکیل حشمت حبیب موقفپیش کریں گے

نہال ہاشمی

مزید :

صفحہ آخر -