ملک لوٹنے والے ابھی بھی شرمسار نہیں

ملک لوٹنے والے ابھی بھی شرمسار نہیں
ملک لوٹنے والے ابھی بھی شرمسار نہیں

  

لاہور (این این آئی) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والے ابھی بھی شرمسار نہیں ، ڈھٹائی کیساتھ قومی اداروں کو دھمکایا جارہا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ میاں نوازشریف کوجمہوریت کے ٹریک پر چڑھایا لیکن اپنی عادات اورمقاصد کے حصول کیلئے انہوں نے ہمیشہ اپنے پاؤں پر کلہاڑے چلائے اور کبھی جمہوری روایات کی پاس داری نہیں کی ۔ یہ باتیں انہوں نے حلقہ این اے 120کے سلسلے میں شعبہ خواتین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں جس میں شعبہ خواتین کی ذمہ داریاں شخصیات موجود تھیں۔ قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ حلقہ این اے 120میں سرپرائز دیں گے، (ن) لیگ کا باب ختم ہوچکا اب جمہوریت پروان چڑھے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -