چہرہ دیکھ کر تکلیف بتانے والا کمپیوٹر

چہرہ دیکھ کر تکلیف بتانے والا کمپیوٹر
چہرہ دیکھ کر تکلیف بتانے والا کمپیوٹر

  

بوسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی چہرے کے تاثرات اور کرب کو دیکھ کر درد کی شدت ناپنے والا ایک نظام تیار کیا گیا ہے اور بسا اوقات خود مریض سے بہتر طور پر درد کا احوال بیان کرتا ہے۔میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے یہ کمپیوٹر الگورتھم بنایا ہے جو بسا اوقات چہرے کے معمولی خدوخال کو بھی پڑھ لیتا ہے اور مریض سے بہتر انداز میں درد کا احوال بیان کرتا ہے۔ایم آئی ٹی کے پروفیسر ڈیانبو لوئی اور ان کیساتھیوں نے یہ کمپیوٹر الگورتھم بنایا ہے۔ ان کے مطابق مختلف افراد درد کا اظہارمختلف انداز سے کرتے ہیں۔ اس طرح خود ڈاکٹر درد کی جس شدت کا اندازہ لگاتا ہے وہ حقیقی درد سے کم یا زیادہ ہوسکتی ہے۔ اسی طرح یہ سسٹم اصلی اور جعلی درد کی کیفیت بھی نوٹ کرسکتا ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو نے درد کی اداکاری کرنے والوں کو 85 فیصد درستگی سے شناخت کرلیا جبکہ وہ سافٹ ویئر اتنا جدید نہ تھا اور درستگی کا درجہ صرف 55 فیصد تھا۔اس سافٹ ویئر کو مزید بہتر بنانے کے لیے اس میں عمر، جنس، رنگت اور دیگر معلومات کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ درد کے تاثرات میں عمر کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ پروفیسر ڈیانبو لوئی کے مطابق اس طرح ہم انفرادی طور پر ہر فرد کی تکلیف معلوم کرسکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -