پنجاب آرٹس کونسل میں افسران کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کا سامان غائب

پنجاب آرٹس کونسل میں افسران کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کا سامان غائب

  

لاہور(فلم رپورٹر) پنجاب آرٹس کونسل میں بعض افسران کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کا سامان غائب کردیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ اور سرگودھا آرٹس کونسل کے لئے کچھ عرصہ قبل الیکٹرانک سمیت بہت سا قیمتی سامان منگوایا گیا تھا جس میں ایئر کنڈیشنر، فریج، واٹر ڈسپنسر ، فرنیچر اور کمپیوٹر سمیت بہت ساقیمتی سامان تھا جو مذکورہ شہروں میں پہنچانے کی بجائے لاہور آرٹس کونسل کے دفتر میں پہنچادیا گیا جہاں سے بیشتر قیمتی سامان غائب کرلیا گیا۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن مصباح شریف نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے کی آشیرباد سے سامان غائب کرایا ہے۔اس بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مصباح شریف پر اینٹی کرپشن اور نیب میں پہلے سے ہی کرپشن کے کئی کیس ہیں۔ثمن رائے کے بارے میں ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہنرمندوں کے نام پر دوکروڑ روپے تقسیم کئے لیکن 160اس کی اصل لسٹ موجود نہیں ہے کیونکہ پہلے جو لسٹ بنائی گئی تھی اسے غائب کردیا گیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سامان پورا نہ ملنے پر گوجرانوالہ اور سرگودھا آرٹس کونسل نے متعلقہ حکام کو تحریری شکایت کردی ہے۔ اس بارے میں ثمن رائے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں بتایا کہ میں پوری ایمانداری سے اپنا کام انجام دے رہی ہوں،میرا تعلق ایک خوشحال گھرانے سے ہے میں ان چند لاکھ کی چیزوں کو چوری کرکے کیا کروں گی، ایک مافیا ہے جو کسی بھی ایماندار افسر کو برداشت نہیں کرتا اور وہ اس قسم کی خبروں کو پھیلا رہا ہے۔ پنجاب آرٹس کونسل سے کسی قسم کا سامان چوری نہیں ہوا ۔2009میں سرگودھا اور گوجرانوالہ کے ہالوں کی تعمیر کامنصوبہ شروع ہوا تھا اور اب یہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ثمن رائے نے مزید کہا کہ قالین،کرسیاں ،لائٹس،ساؤنڈ سسٹم سمیت دیگر سامان حفاظت کے ساتھ رکھا گیا ہے اس خبر میں قطعاً کوئی صداقت نہیں ہے ۔مصباح شریف کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

سامان غائب

مزید :

صفحہ آخر -