وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماڈل پبلک ٹائلٹ بنانے کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماڈل پبلک ٹائلٹ بنانے کی منظوری ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے عوام کی سہولت کیلئے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماڈل پبلک ٹائلٹ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ نے تمام شہروں میں عوام اور مسافروں کی سہولت کے لیے پبلک ٹائلٹ بنانے کی منظوری دیتے ہوئے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ ٹائلٹس عوامی مقامات پر بنائے جائیں۔انہوں نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سرگودھا ڈویڑن کی طرز کے ٹائلٹ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -