محرم الحرام میں سکیورٹی فرائض سے غفلت پر پولیس آفیسرز، اہلکاروں کی برطرفی کا فیصلہ

محرم الحرام میں سکیورٹی فرائض سے غفلت پر پولیس آفیسرز، اہلکاروں کی برطرفی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(رپورٹ: یو نس با ٹھ ) محر م الحرام کے دوران ملک بھر میں وزیراعظم ،وزرائے اعلیٰ ،اہم سیاسی شخصیات اور ججزجبکہ حساس مقا مات پر دہشت گردوں کے حملوں کو روکنے کیلئے انتہائی سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پنجاب پولیس ،آئی بی ، حساس اداروں ،سپیشل برا نچ ،کاؤنٹر ٹیررازم سمیت ایسی ایجنسیاں جو دہشت گردوں کے خطرناک عزائم کو روکنے کی ذمہ دار ہیں اہم ٹاسک دیا گیا ہے اور پہلی مرتبہ غفلت کے مرتکب پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل نہیں بلکہ نوکریوں سے برخاست کردیا جائے گا۔پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ احسن ا قبال نے چاروں صوبوں کے آئی جیز و دیگر حساس اداروں کے سربراہان سے ایک اہم میٹنگ کی جس میں بتایا گیاکہ محر م الحرام کے موقع پر ملک دشمن عناصر نے دہشت گردی کا پلان بنا یا ہے اور انہوں نے مختلف شہروں میں اپنے دہشت گردوں کی ٹولیاں بھیج دی ہیں جو مختلف رو پ دھارکردہشت گردی کرسکتے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ دہشت گرد جعلی صحافی ، بھکاری ، پولیس اہلکار، مولوی ،ذاکر جیسے حلیوں میں آ سکتے ہیں ،اسی وجہ سے انسداد دہشت گردی کیلئے پولیس کو جدید اسلحہ اور دیگر سکیورٹی اداروں کو جدید آلات فراہم کئے جارہے ہیں ،دوسری طرف آئی جی پنجاب پولیس نے تمام امام بار گاہوں،مساجد ،بالخصوص کر بلا گا مے شاہ، امام با رگاہ بازار حکیما ں، اما م با ر گاہ رنگ محل،بی بی پا ک دامن، قصر بتول ؑ سمیت دیگر اہم امام بارگا ہوں اور داتا دربارپر واک تھرو گیٹ و میٹل ڈیٹیکٹر زکے ذریعے پارکنگ کی چیکنگ کی جائے گی ، عوام سے التماس کی گئی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد مسلح افراد ، مشکوک محلے دار یا مشکوک اشیاء دیکھیں تو فوری پولیس کو 15پر ا طلاع دیں ،آئی جی پنجاب نے پولیس افسران و اہلکاروں کو کہا ہے کہ دہشتگرد پولیس کے جعلی کارڈ آویزاں کرکے بھی دہشتگردی کی وار د ا ت کرسکتے ہیں لہٰذا س ضمن میں ناکوں پردوران تلاشی مکمل چھان بین کی جائے ۔پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے محر م الحرام سے قبل اپنے اپنے شہر میں سرچ آپریشنز کرکے مشتبہ افراد کو حراست میں لیں ،علاوہ از یں در با روں، اہم سرکاری عمارات ،بس و ویگن اسٹینڈز اور کاروباری و تجا ر تی مرا کز پر بھی سفید پارچات میں ڈیوٹیوں پر پولیس اہلکار، ا یلیٹ فورس کے کمانڈوز و دیگر ایجنسیوں کے اہلکار مامور ہونگے جبکہ ڈویژنل ایس پیزاور ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مجا لس کے اوقات میں اپنے علاقوں میں سکیورٹی امور کی نگرانی اور ڈیوٹی پر مامور عملے کی چیکنگ کرنے کیساتھ ساتھ پٹرولنگ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچاجا سکے۔

مزید :

صفحہ آخر -