بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کیلئے ایس ڈی اوز خود فیلڈ میں نکلیں ‘ اکرم چوہد ری

بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کیلئے ایس ڈی اوز خود فیلڈ میں نکلیں ‘ اکرم چوہد ...

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے ایس ڈی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود فیلڈ میں نکلیں اور بجلی چوروں کے خلاف منظم کاروائی کریں ۔ وہ وہاڑی اور خانیوال سرکل کے دورے پر افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ کمپنی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

کی سطح پر ہر آپریشن افسران کے لئے ٹارگٹ مقرر کردئیے گئے ہیں جن کے حصول میں ناکامی پر ایکشن لیاجائیگا ۔وہاڑی اور خانیوال میں ایک بجلی چور کے خلاف بھی ایف آئی آر درج نہیں جوکہ افسوسناک صورتحال ہے ۔ ڈیٹیکشن کی صورتحال بھی مایوس کن ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ بجلی بلوں پر ریڈنگ کی تصاویر شائع کرنیکا فیصلہ خالصتاََ اوورریڈنگ روکنے اور صارفین کے اعتماد اور اطمینان کے حصول کے لئے کیاگیاتھا ۔ تصاویر کی اشاعت کو 100فیصد پر لے کر آئیں تاکہ اس فیصلے کے ثمرات وصول ہوسکیں ۔ جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر سرفرازاحمد ہراج نے کہا کہ سرکل کے افسران کو اپنی کارکردگی بہتربنانی ہوگی ۔ کارکردگی نہ دکھانے والے افسران میپکو میں نہیں رہیں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایس ای وہاڑی نئے گرڈاسٹیشن کے لئے موزوں جگہ تلاش کریں تاکہ میپکو یہاں گرڈاسٹیشن تعمیر کرسکے ۔قبل ازیں چیف ایگزیکٹو آفیسر نے سرکل ٹریننگ سنٹر وہاڑی اور خانیوال کسٹمرسروسز سنٹر کی نئی عمارتوں کا افتتاح کیا اور تختی کی نقاب کشائی کی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے تربیت کے لئے سیفٹی آلات اور دیگر سازوسامان اور نئی بلڈنگ کا معائنہ کیا ۔میپکو چیف سے ہائیڈروورکر ز یونین کے عہدیداروں نے ملاقات کی اورسٹاف کی کمی، ٹرانسپورٹ اور ٹی اینڈ پی مسائل بارے آگاہ کیا جس پر چیف نے انہیں مسائل فوری طورپرحل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر چیف انجینئر کسٹمرسروسز خواجہ غلام یاسین، سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن وہاڑی سرکل چوہدری محمد اشفاق، سپریٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل خانیوال نواز ندیم گجر،ایڈیشنل منیجر پبلک ریلیشنز جمشید نیازی، ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان فرخ مشتاق، سٹاف آفیسر کامران ظہور، ڈپٹی منیجرز ٹیکنیکل، ڈپٹی کمرشل منیجرز، ایگزیکٹو انجینئرز، ریونیو آفیسرز اور سب ڈویژنل آفیسرز بھی موجود تھے ۔

سی ای او میپکو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -