لاہور کے بعد فیصل آباد ریجن میں بھی پولیس نے نئی وردی زیب تن کرلی

لاہور کے بعد فیصل آباد ریجن میں بھی پولیس نے نئی وردی زیب تن کرلی

  

ملتان(کرائم رپورٹر)لاہور کے بعد فیصل آباد ریجن میں پولیس نے نئی وردی زیب تن کرلی ہے۔واضح رہے کہ 3اپریل کو لاہور پولیس سے نئی وردی پہننے کا آغاز ہوا تھا اور منصوبہ بنایا (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

گیا تھا کہ سال کے آخر تک پورے صوبہ میں اس کا اطلاق کیاجائے۔لاہور کے بعد راولپنڈی اور فیصل آباد پولیس کو نئی وردی پہننا تھی،تاہم راولپنڈی پولیس نے نئی وردی پہننے سے انکار کردیا۔جبکہ یکم جون سے فیصل آباد پولیس کو منصوبہ کے مطابق نئی وردی پہننا تھی۔گزشتہ روز فیصل آباد ریجن نے نئی وردی زیب تن کرلی ہے۔ملتان پولیس نے یکم جولائی کو نئی وردی پہننا تھی ،تاہم یہاں اس کا اطلاق تاحال نہ ہوسکا ہے۔

نئی وردی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -