ایم پی ایعرفان دولتانہ کالُڈن میں سیوریج مسائل اپنی نگرانی میں کلیئر کروا کرملازمین کو نقد انعام

ایم پی ایعرفان دولتانہ کالُڈن میں سیوریج مسائل اپنی نگرانی میں کلیئر کروا ...

  

لڈن(نا مہ نگار)لڈن ہمارا ورہمارے بزرگوں کا شہرہے یہاں کے مسائل ترجیحی بنیا دوں پر حل ہوں گے لڈن میں ترقیا تی کا موں کے جال بچھا ئے جائیں گے ان خیا لات کا اظہار ایم پی ائے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

میا ں عرفان خاں دولتا نہ نے سٹی پریس کلب لڈن کے صحا فیوں سے ملا قات اور لڈن کے دیرینہ مسائل اور ترقیا تی پروجیکٹ کی وزٹ کے دوران معززین علا قہ سے ملا قات کے دوران کیا میاں عرفان خاں دولتانہ نے شاہد کا لو نی،حسن محمود کا لو نی،ممتاز بازار اور قبرستان چوک کا خصوصی طور پر وزٹ کیا اور نکا سی آب کی نا گفتہ بہہ صورتحال کا بذات خود معائنہ کیا اس موقع پر ایم پی ائے نے ڈی سی وہا ڑی کی خاص معاونت سے جدید مشینیں منگوا کر رات10بجے تک اپنی نگرانی میں سیوریج لائن کو کلیئر کروایا اور عملہ کو 15ہزار روپے نقد انعام اور شاباش دی اس کے علا وہ چیئر مین یو نین کو نسل لڈن میاں شاہد خان دولتانہ،کو نسلرز یسین موہل،سعید احمد تبسم اور مدثر کریم کے ہمراہ پورے شہر میں صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا اور وہاں بھی معززین علا قہ سے مسائل پوچھے اور ان کے مسائل حل کر نے کی یقین دہا نی کروائی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -