بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں‘ قسور کریم

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں‘ قسور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو، پیر جہانیاں( تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان ،نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوملک عطاالحق نے کہا ہے پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو عملی اقدامات کرنا ہونگے مقرر کردہ قیمتوں سے زائد منافع حاصل کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے بھاری جرمانے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کئے جائیں، یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کے ہدایت کی کہ پھل اور سبزیوں کے نرج نامہ صبح 9بجے تک تمام دکاندوں تک پہنچایا جائے اور اس کی قیمت 10روپے سے زائد وصول نہ کی جائے آئندہ اس شکایت پر سخت کاروائی کی جائے گی، انہوں نے دکانداروں کو بھی ہدایت کی کہ مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق صارفین کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، اجلاس میں ممبران پرائس کنٹرول کمیٹی اور کریانہ ایسوسی ایشن کی مشاورت سے مختلف اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا جس کا نوٹیفیکیشن ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور کریں گے ، اجلاس میں اے سی علی پور عمران شمس ، گلزار عباس نقوی، سید امیر حسن ، سید مرزا مسرور، شاہد احمد ، عابد ملانہ سمیت مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے شرکت کی۔
اوورسیز کمیٹی