انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے نام پر عوام کو لوٹنے والی اکیڈمیوں کیخلاف قانون سازی کیلئے کمیٹی تشکیل

انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے نام پر عوام کو لوٹنے والی اکیڈمیوں کیخلاف قانون سازی ...

  

بہاول پور (بیورورپورٹ)سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے اے کیٹ اور بی کیٹ کی تیاری کے نام پر عوام کو لوٹنے والے اکیڈیمی(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

مافیا کے خلاف تحقیقات اور قانون سازی کے لئے پنجاب اسمبلی کے ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ ایوان کو پیش کرے گی۔ کمیٹی کے ارکان میں متعلقہ وزیر کے علاوہ ڈاکٹر سید وسیم اختر، میاں اسلم اقبال، قمر الاسلام راجہ، رانا ارشد، مہوش سلطانہ ، میاں مرغوب احمد، ، محمد اشرف انصاری، سردار شہاب الدین و دیگر ارکان شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ پیر کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف رکن میاں اسلم اقبال نے معاملہ کو اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے نقل مافیا سے تو جان چھڑوا لی ہے لیکن اکیڈیمی مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے ۔

کمیٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -