ڈسٹرکٹ جوڈیشری رحیم یار خان نے کیس اینڈ مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد شروع کردیا

ڈسٹرکٹ جوڈیشری رحیم یار خان نے کیس اینڈ مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد شروع کردیا

  

رحیم یار خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ جوڈیشری رحیم یارخان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سعید اللہ مغل کی سر براہی(بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

میں کیس اینڈ منیجمنٹ پلان پر عملدر آمد شروع کردیا جس کے نتیجہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر رحیم یارخان میں کریمنل ٹرائل کورٹ میں جس میں کثیر النواع مقدمات کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سعید اللہ مغل کریں گے ،ایک سپیشلائزڈ مڈر کورٹ جس کے جج خورشید احمد انجم ایڈیشنل سیشن جج ہوں گے ، سپیشلائزڈ منشیات کیسز کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج مزمل موسیٰ، جبکہ 2عدد سول اپیلٹ کورٹس کی سماعت ایڈیشنل سیشن ججز ملک محمد ایاز اور عبدالرزاق کریں گے ۔2عدد گورنمنٹ کیسز کی سماعت کیلئے سول کورٹس قائم کی گئیں ہیں جن کی سماعت سول ججز درجہ اول قاضی محمد احسن اور محمد عمران فاروق کریں گے ۔ایک عدد سول کورٹ جوکہ واپڈا ، سوئی گیس اور محکمہ انہار سے متعلق کیسز کی سماعت سول جج درجہ اول ذوالفقار علی مزاری کریں گے 4عدد ر یگولر سول کورٹس میں کیسز کی سماعت سول جج درجہ اول ساجدہ محبوب عالم اور سول جج درجہ اول محمد یامین جبکہ سول جج تھرڈ کلاس خاقان بابر خان گوپانگ اور سول جج محمد عظیم ناصر کریں گے۔2عدد گارڈین اور فیملی کورٹس میں کیسز کی سماعت سینئر سول جج مکرم حسین سپرا اور سول جج مس سدرہ گل چوہدری کریں گے ۔ اس کے علاوہ سینئر سول جج جوڈیشل کے پاس مختلف کیٹگری کے کیس مثلاً اووسیز کیسز ، بورڈ، کالجز، یونیورسٹی، نادرہ، وفاق ٹرسٹ، غیرملکیوں، ٹی ایم اے، یونین کونسلز اور کرایہ نامہ کے معاملات کے کیسز کی کورٹ قائم کردی گئیں ہیں ۔ نیوپلان کے مطابق اب آرڈر شیٹز اور جج منٹ حلقے پیلے رنگ کے کاغذ پر لکھے جائیں گے اس کے علاوہ تمام ججز نے عدالتی امور مخصوص گاؤن پہن کر اور دیگر سٹاف بھی مخصوص یونیفارم پہن کر عدالتی امور سرانجام دینا شروع کردیئے ہیں اورتمام عدالتوں کو کورٹ نمبر الاٹ کردیئے گئے ہیں۔

مینجمنٹ پلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -