کیس مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کے لئے عدالتوں کے دروازوں پر ججز کو سنیارٹی کے مطابق نمبرالاٹ کر کے تختیاں لگا دی گئیں
ملتان ( خبر نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کیس مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کے لئے عدالتوں کے دروازوں پر ججز کو سنیارٹی کے مطابق نمبرالاٹ کر کے تختیاں لگا دی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
گئیں ہیں ۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی عدالتوں پر ایس سی کوڈکے ساتھ تعداد کی مناسبت سے 16 تک سنیارٹی نمبر اور سول ججز کو سی سی کوڈ کے ساتھ تعداد کی مناسبت سے 31 تک نمبر الاٹ کئے گئے ہیں۔